آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی

Aug 29, 2022 | 21:25:PM

(24 نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دیدی،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیدی،آئی ایم ایف کی پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دیدی،آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کردی جائے گی ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ الحمدللہ!آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دیدی،ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے، ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،وزیراعظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر

مزیدخبریں