پنجاب کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میرا ہیلی کاپٹر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کا فیصلہ کیاگیا، چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواکے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت دیگر صوبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ نے راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کی توثیق کردی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ریلیف سرگرمیو ں کو منظم انداز میں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق ٹینٹ،فوڈاو ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ گھروں،فصلوں او رلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کریں گے،ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا،کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔
پنجاب کابینہ نے بارشوں او رسیلاب سے آبپاشی کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے وا لے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لئے 4ارب روپے کے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی، ڈیرہ غازی خان ضلع میں سرکاری اراضی کی نیلامی کے عمل کو کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائیوٹائزیشن کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیاگیا،کمیٹی تمام امور کاجائز ہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی، کابینہ نے نکلسن روڈ کو سینئر سیاستدان نوابزادہ نصر اللہ مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر