آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا، وزیراعظم 

Aug 29, 2022 | 23:31:PM
وزیراعظم شہباز شریف، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، معیشت ، مثبت پیشرفت،
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو معیشت کیلئے مثبت پیشرفت قرار دےدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہو کر نکلا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے، پاکستان کی منزل معاشی خود انحصاری ہے،پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پروگرام کی بحالی کیلئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، اللہ سے دعا ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئندہ ضرورت نہ رہے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی سابق حکومت کی طرح ایک بار پھر آئی ایم ایف کو خداحافظ کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر