بھاری بھرکم بلوں کیخلاف ہڑتال،مارکیٹیں بند

Aug 29, 2023 | 10:45:AM

(انوار الحق،حیدر خانزادہ )مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں لوگوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

کراچی میں مہنگی بجلی کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور مختلف علاقوں میں احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش بھی کئے،اسی طرح صوابی  کے علاقے توڈھیر کے عوام اور آل پارٹیز کے ممبران سڑکوں پرنکل پڑے،مظاہرین نے صوابی جہانگیرہ روڈ کو بلاک کر دیا۔

  مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل سراسر زیادتی ہے،  حکومت نے بجلی اور ہر چیز مہنگی کر کے قیامت ڈھا دی ہے،بجلی کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے،مظاہرین نے بجلی بلوں کو نذر آتش کر دیا۔

 نواب شاہ میں بھی تاجربرادری کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف ہڑتال کی گئی،شہر کی مرکزی تجارتی مارکیٹیں بند رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھاری بھرکم بل،مہنگی بجلی، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

 مسجدرو ڈ،سکرنڈ رو ڈ،لیاقت مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹیں بھی بند،تاجربرادری کی جانب سے  آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

  

  
 
 

مزیدخبریں