(ویب ڈیسک ) پاکستان کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں سلور میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کیلئے اسی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ بھی بہت خوش ہیں ، پاکستانی اتھلیٹ سے متعلق بھارتی صحافی کے سوال پر نیرج چوپڑا کی والدہ نے کرارا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹاک میں ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پوچھا کہ بیٹے کے ہاتھوں پاکستانی کھلاڑی کی شکست پر کیسا محسوس کر رہی ہیں ؟جواب میں کھلاڑی کی والدہ نے کہا کہ میدان میں ملکوں کی کوئی تقسیم نہیں، تمام کھلاڑی برابر ہیں، میں ارشد ندیم کے لیے سلور میڈل جیتنے پر خوش ہوں،سروج دیوی صاحبہ نے کہا کہ دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں،میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کی قومی پرچم کے بغیر تصاویر، تنقید کے بعد اتھلیٹ نے اصل وجہ بتا دی