سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Aug 29, 2023 | 11:59:AM

(فرزانہ صدیق) سابق خاتون اول  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی  کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق بشریٰ بی بی  اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور انتظا پنجو تھہ کے ہمراہ نیب عدالت میں پیش ہوئیں،  بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی ، ڈیوٹی جج نے سابق خاتون اول کی 5لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 12 ستمبر تک  گرفتار کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مزیدخبریں