(عامر شہزاد ) اپر چترال کوراغ میں دریائے چترال پر ڈولی لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ڈولی لفٹ میں پھنسے تین افراد کو ریسکیو نے نکل لیا۔
بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ چئیر لفٹ میں 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ کر پیشہ وارنہ طریقے سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 اہلکار نے ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچے، ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے رسی سے باندھ کر ریسکیو اہلکار واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچ کر ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
ریسکیو1122 نے تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا، تینوں افراد گہکیر کی جانب سے بونی آ رہے تھے۔ ریسکیو1122 کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا۔