(24نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے متحصل سرحد علاقے " ریدیگ مند" کراسنگ پوائنٹ پر امیگریشن ویزا سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
اس موقع پر دونوں ہمسایہ ممالک کے حکام اور مقامی لوگوں نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف سے عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے باقاعدہ پاسپورٹ امیگریشن اور ویزہ سروس کا باضابطہ طور پر آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔
حکام سرحد کے دونوں جانب مسافروں اور زائرین کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوگی بلکہ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں: دلہن کی عمر 25 سال یا اس سے کم ہونے پر بڑے انعام کا اعلان
بلوچستان میں واقع پاک ایران سرحدی مقام ریدیگ مند پر یہ تیسرا امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ ہے جبکہ اس سے پہلے تفتان اور دوبست پنجاہ کے سرحد پر مقام پر امیگریشن اور ویزا انٹری پوائنٹ کا قیام کردیا گیا تھا۔