9مئی واقعات، حملوں کیلئے ٹیمیں تشکیل،نوجوانوں سے حلف بھی لیا گیا :پرویز خٹک

Aug 29, 2023 | 14:57:PM

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز  کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہےکہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، نوجوانوں سے حلف بھی لےلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق دیا گیا ایک اور بیان  سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ  جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا،خیبرپختونخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔

 دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا،  فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت بجلی ؟300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم

مزیدخبریں