بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بالآخر شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اٹک جیل میں قید چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں اٹک جیل کے باہر ہی روک لیا، ان کے ہمراہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی موجود تھیں،انہیں کہا گیا کہ سینئر حکام بتائیں گے کہ عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، اس دوران اٹک جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے جیل کو گھیرے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان رہا نہیں ہوں گے؟ بڑی رکاوٹ سامنے آ گئی
بشریٰ بی بی کے سٹاف نے میڈیا کو بشریٰ بی بی کی کوریج سے منع کر دیا،میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی ، ایس ایچ او نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا۔