ماہرہ خان کس موذی مرض میں مبتلا ؟ اداکار ہ کا ہوشربا انکشاف

Aug 29, 2023 | 17:28:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی خوبرو و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی دباؤ کے سبب شدید بیمار ہوجانے کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی دماغی بیماری کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس مرض میں مبتلا کیسے ہوئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ "چھ سال قبل میری فلم ’رئیس‘ کی شوٹ ختم ہوئی سب ٹھیک چل رہا تھا، فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی تھی کہ اچانک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تنازعات نے سر اٹھا لیا اور سب کچھ بدل گیا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’ مجھے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوتی تھیں، نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سے لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے تھے ، میں بے حد خوفزدہ ہوگئی تھی، بھارت کی عوام مجھے کہہ رہی تھی کہ ہمارے ملک سے باہر نکلو جبکہ پاکستانی عوام کہہ رہی تھی کہ بھارتی فلم کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی ؟ "

انہوں نےکہا کہ "مجھے اس بات کا تو افسوس تھا ہی کہ میں اپنی فلم کی پروموشن کیلئے بھارت نہیں جاسکتی تھی لیکن سب سے زیادہ دکھ اس بات کا تھا کہ میری فلم میرے اپنے ملک میں ریلیز نہیں ہوگی، اور اسی پریشانی کے عالم میں میرے اندر سالوں سےچھپی انزائیٹی اور ڈپریشن باہر آگیا اور ذہنی دباؤ اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک دن میں چکرا کر گر گئی اور تھراپی کیلئے گئی۔"

ان کا کہنا تھا کہ ’میری زندگی میں پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے تھراپی کا راستہ منتخب کیا،  میں تھراپسٹ پر تھراپسٹ بدل رہی تھی لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا، میری حالت ویسی ہی تھی۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "اسی سال رئیس ریلیز ہوئی، میری پاکستانی فلم ورنہ بھی اسی سال ریلیز ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ رنبیر کپور اور میری متنازع تصویر والا واقعہ بھی پیش آگیا اور میں بُری طرح سے ٹوٹ گئی، وہ سال میری زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا، سب اچانک سے بدل گیا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں:انعام کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے یوٹرن لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ "مجھے ڈر تھا کہ میری فلم "ورنہ" کوئی دیکھنے نہیں آئے گا لیکن وہ کامیاب رہی، مجھے سب نے بے حد سپورٹ کیا پر اس کے باوجود میری ذہنی حالت ویسی ہی تھی، میں ابھی بھی ذہنی دباؤ کا شکار تھی."

انہوں نے بتایا کہ"اس وقت میں ایک کنسلٹنٹ کے پاس گئی جو میرے لیے بے حد اچھی ثابت ہوئیں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کو "مینک ڈپریشن" ہے اور اس دن سے آج تک میں اس مرض کی دوائیاں کہا رہی ہوں۔"

مزیدخبریں