ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارت کے اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے بھارتی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں،کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے،بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس موذی مرض میں مبتلا ؟ اداکار ہ کا ہوشربا انکشاف