روپے کی بے قدری جاری ،ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روپے کی بے قدر اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر مزید مہنگا ، انٹر بینک میں 1 روپے 5 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 5 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ، پاکستان تاریخ میں پہلی بارانٹربینک میں ڈالر 303 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے سے بڑھ کر 303.05 روپے کی نئی بلند سطح پر بند ہوا ۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کےدرمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 15 روپے ہوچکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سوناایک بار پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریدار چکراگئے
دوسری جانب کارروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے ساتھ کاروبارکااختتام دیکھنے میں آیا، 100انڈیکس 1.49فیصداور 708پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار 770کی سطح پربند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر328کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا، جس کے حصص بازارمیں 244کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی اور62کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی رہی، جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں 8ارب 26کروڑروپے سے ذائدمالیت اور 21کروڑسے ذائدشیئرزکاکاروبارہوا۔