(شاہد سپرا) پاور سیکٹر کے افسران و ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا معاملہ ،لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے 30 اگست کو ہیڈکواٹرز کے سامنے پر امن احتجاج کا اعلان کردیا۔
لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں فری سپلائی کو سوشل میڈیا پر اچھالا گیا ہے ، فری سپلائی سے عام صارفین کے ٹیرف پر اثر نہیں ہوتا،مفت بجلی کی سپلائی ملازمین کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،جہانگیر ترین کو لاہور سے بڑی کامیابی مل گئی