چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا مہم، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بدنیتی پر مبنی مہم کے پس پردہ حقائق کا تعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ہوں گے، آئی ایس آئی اور آئی بی کے گریڈ 19 کے افسر بھی جے آئی ٹی کے ارکان ہوں گے، اسلام آباد پولیس کے گریڈ 19 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔