نگران حکومت کا دیگرممالک کےساتھ معاہدوں پرمذاکرات کااختیار حاصل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران حکومت نے دیگرممالک کےساتھ معاہدوں پرمذاکرات کااختیار حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل اور ٹی او آرز کی منظوری دیدی،کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہ وزیر خزانہ ہوں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی ممالک کےساتھ حکومتی سطح پرمعاہدوں پرمذاکرات کمیٹی کے ٹی اوآرز میں شامل ہیں، جی ٹو جی معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی،کمرشل ٹرانزیکشنز پرفوری عمل کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہوگی ،کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر تجارت وصنعت پیداوار شامل ہوں گے،مواصلات،پاور اینڈ پیٹرولیم،قانون کے وفاقی وزراکمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ، سعود شکیل، وسیم جونیئر، فہیم اشرف کی چھٹی، کون کون شامل؟ اہم خبر آگئی