(24نیوز)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جبکہ پنجاب، سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اسلام آبادمیں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالاکوٹ اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ تاریخ کی بدترین پستی کا شکار، سعودی ریال اور اماراتی درہم نے ریکارڈ بنا دیا