(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا، خط کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا غیر جانبدار نہیں ہیں، چیف سیکرٹری کی کارکردگی مایوس کن ہے، صاف اور شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار اور غیر سیاسی افسر تعینات کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چوہدری کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔