ہم چائیں گے تو ہی علی امین گنڈاپور جلسہ کیلئے نکلیں گے، فیصل کریم کنڈی

Aug 29, 2024 | 00:51:AM
ہم چائیں گے تو ہی علی امین گنڈاپور جلسہ کیلئے نکلیں گے، فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کے لیے نکلیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ ہماری مرضی سے ہو گا۔انہوں ںے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوبے سے جلسے کے لیے نکلیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ 22 اگست کی طرح 8 ستمبر کو بھی ناکام ہو گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری مرضی کے بغیر جلسہ نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈا پور کی باتوں سے کبھی جلسہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتشار پارٹی بنتی جا رہی ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: