بچپن میں کس چیز کا شوق تھا؟ ندا یاسر دل کی بات زبان پر لے آئیں

Aug 29, 2024 | 01:17:AM
بچپن میں کس چیز کا شوق تھا؟ ندا یاسر دل کی بات زبان پر لے آئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، چھوٹی سی عمر میں انہوں نے اپنے ماموں کی شادی کروا دی تھی۔

حال ہی میں اپنے شو کے دوران مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ میں کافی چھوٹی تھی جب میں لوگوں کی جوڑیاں بنا دیا کرتی تھی اور ان میں 3 سے 4 لوگوں کی آپس میں شادیاں بھی ہوئیں، میزبان نے کہا ہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں بہت چھوٹی تھی تب میں نے اپنے ماموں کی شادی کروائی تھی، میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں، میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کے 7 سال بعد طلاق لے لی

ندا نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی 3، 4 رشتے کروا دیئے تھے، میری عمر اس وقت شاید 8، 9 یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔