جاپان،سمندری طوفان "شانشان"نے تباہی مچا دی،ٹرینیں اور پروازیں منسوخ

طوفانی ہواؤں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت بھی اکھڑگئے

Aug 29, 2024 | 09:30:AM
جاپان،سمندری طوفان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طاقتور سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیاجس نےجزیرے کیوشو میں تباہی مچا دی,تین سے زیادہ افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سمندری طوفان کی تیز اور طوفانی ہواؤں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اُڑا دیں جبکہ درخت بھی تیز ہواؤں کے سامنے ٹھہر نہ سکے۔

حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 طوفان کے باعث جزیرے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں میں کمی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق جزیرے میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت جمعہ تک منسوخ کر دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ہے ۔