پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ، 35  تاخیر کا شکار

Aug 29, 2024 | 09:14:AM
 پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ، 35  تاخیر کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خراب موسم  کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 8 پروازیں منسوخ اور 35 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 اور 368 کو منسوخ کر دیا گیا،کراچی سے اسکردو کے مابین پی آئی اے کی پرواز 455 اور 456  کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔