کسانوں کےخلاف بیان پر کنگنارناوت کاپتلاجلانے کی کوشش،پولیس سے جھڑپیں

اداکارہ کاپتلا چھیننے پرپولیس اور مظاہرین کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوگئی

Aug 29, 2024 | 09:50:AM

(ویب ڈیسک)بھارتیہ کسان یونین کے ارکان نے بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی سیاست دان کنگنا رناوت کے کسانوں کے خلاف دیئے گئے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے ان کا پتلا جلانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی کے شہر ہاپور میں پولیس اہلکاروں نے کسانوں سے کنگنا رناوت کا پتلا چھین لیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوگئی،اس تصادم کے نتیجے میں سڑک پر بدنظمی پھیل گئی اور دہلی لکھنؤ سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

 کسان رہنماؤں نے پُتلا واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا شروع کیا اور کہا کہ جب تک پُتلا واپس نہیں ملتاہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان ہریش ہون نے کنگنا رناوت کے کسانوں کے خلاف بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

مزیدخبریں