اروشی روٹیلا کے لیے مداحوں کی جانب سےایک لاکھ گلاب کے پھولوں کاتحفہ

بھارتی اداکارہ کے مطابق مداحوں نے اُن کی جلد صحت یابی کی دُعا کرتے ہوئے پھول بھیجے ہیں

Aug 29, 2024 | 10:06:AM
اروشی روٹیلا کے لیے مداحوں کی جانب سےایک لاکھ گلاب کے پھولوں کاتحفہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کی معمولی سی چوٹ پر مداحوں نے اُنہیں ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیج دیئے۔

اروشی روٹیلا نے گزشتہ ہفتے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے زخمی ہاتھ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی،اس ویڈیو میں اداکارہ کے ہاتھ کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا اور وہ ہسپتال میں موجود تھیں۔

اروشی روٹیلا نے اپنی اس پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کریں۔

 اب اداکارہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اُنہیں گلاب کے پھولوں کے گلدستوں سے گِھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،بھارتی اداکارہ نے پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اُن کے مداحوں نے اُن کی جلد صحت یابی کی دُعا کرتے ہوئے اُن کے لیے ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیجے ہیں۔

اروشی روٹیلا کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں متعدد صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید بھی کی ہے،صارفین نے اداکارہ سے مخاطب ہوئے ہوئے کہا کہ آپ کسی اور کو پاگل بنائیں کیونکہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری ہوئی ہے لیکن اُنہیں تو کسی نے ایک پھول تک نہیں بھیجا اور آپ کی معمولی سی چوٹ پر ایک لاکھ گلاب آگئے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ کیا آپ کے بھی مداح ہیں؟ ایک اورصارف نے کہا کہ اروشی ہمیشہ کی طرح سستی تشہیر کرکے توجہ حاصل کررہی ہیں۔