پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)میں کیا ڈیل ہورہی ہے؟ذرائع نے بھانڈا پھوڑ دیا

Aug 29, 2024 | 10:09:AM
پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)میں کیا ڈیل ہورہی ہے؟ذرائع نے بھانڈا پھوڑ دیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)میں کیا ڈیل ہورہی ہے؟ذرائع نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

نجی ٹی وی کےمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے ایک ’’پیکیج ڈیل‘‘ پر بات ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیکیج میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ سیٹ اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانے کیلئے درکار ہے لیکن ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔

ضرورپڑھیں:وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل 

 ان ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہو سکتی ہے۔