کرینہ کپور نے اپنی کتاب کےخلاف قانونی نوٹس کا جواب دےدیا

کتاب Pregnancy Bible کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا،اداکارہ کامؤقف

Aug 29, 2024 | 10:35:AM
کرینہ کپور نے اپنی کتاب کےخلاف قانونی نوٹس کا جواب دےدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی کتاب Pregnancy Bible کے خلاف جاری کیے گئے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے کتاب کے عنوان پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

کرینہ کپور کے وکیلوں نے واضح کیا ہے کہ کتاب کسی کمیونٹی کی توہین کے لیے نہیں لکھی گئی جبکہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اگلی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی ہے۔

 سوشل ایکٹو سٹ کرسٹوفر انتھونی نے کتاب کے عنوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میںBible کے لفظ کو عیسائی کمیونٹی کے لیے نامناسب قرار دیا گیاتھا۔

اداکارہ کی کتاب Pregnancy Bible اگست 2021 میں شائع ہوئی تھی جو ابتدا میں بہت مقبول ہوئی تھی لیکن عنوان پر تنازعے کے باعث قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑا۔