بلاول بھٹو آج سندھ سولر ہوم سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے

Aug 29, 2024 | 10:37:AM
بلاول بھٹو آج سندھ سولر ہوم سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ سولر ہوم سسٹم پروگرام کا آج افتتاح کریں گے۔

سندھ حکومت منصوبے کے تحت 2 لاکھ خاندانوں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کرے گی، پہلے مرحلے میں سندھ کے 50 ہزار خاندانوں کو سولرسسٹم دیا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے غربت سکور کارڈ کی بنیاد پر خاندانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سندھ کے ہر ضلع میں 6665 خاندانوں کو سولر سسٹم دیا جائےگا۔

 سندھ سولر ہوم پروگرام کی مجموعی لاگت 32 ملین ڈالر ہے۔