ورون دھون کوپروپوز کیاجوانہوں نے مسترد کردیا،شردھاکپورکاانکشاف

مجھے بچپن میں ورون پر چھوٹا سا کرش تھااوریہ بات لوگوں کوبھی پتا ہے ،پوڈکاسٹ میں گفتگو

Aug 29, 2024 | 10:53:AM
ورون دھون کوپروپوز کیاجوانہوں نے مسترد کردیا،شردھاکپورکاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے بچپن میں ورون دھون کو پروپوز کیا تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

اداکارہ شردھا کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی بچپن کی محبت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ یہ بہت پرانی کہانی ہے،یہ بات لوگوں کو پتا بھی ہے کہ ورون دھون نے میرا پروپوزل مسترد کیا تھا۔

 شردھاکپورنے گفتگوجاری رکھتے ہوئے  کہا کہ ہم دونوں اپنے والد کے شوٹنگ سیٹ پر گئے تھے، مجھے بچپن میں ورون پر چھوٹا سا کرش تھا، ہم پہاڑ کی چوٹی پر گئے  تووہاں پر کھیلتے کھیلتے میں نے ورون سے بولا کہ میں ایک بات الٹا بولوں گی تو آپ اس کا مطلب سمجھ جانا،پھر میں نے ورون کو  you love i بولا تو ورون نے سننے کے بعد جواب دیا کہ مجھے لڑکیاں پسند نہیں ہیں اور  پھر وہ بھاگ کے چلا گیا۔

واضح رہے اداکارہ شردھا کپور اور ورون دھون نے فلم  اے بی سی ڈی 2 اور اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔