عدالتوں میں بھی انسان بیٹھے ہیں ، کوئی مشینیں نہیں لگی ہوئیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے پر نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے پر نمٹا دی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالتیں کام کررہی ہیں لیکن الزام عدالت پر لگا دیا گیا، عدالتوں میں بھی انسان بیٹھے ہیں ، کوئی مشینیں نہیں لگی ہوئیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے پر عدالت نے درخواست ضمانت نمٹا دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ عدالتی نظام پر سوال کیوں اٹھایا گیا؟ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں کوئی مقدمہ بغیرتاریخ ملتوی نہیں ہوتا، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتیں کام کررہی ہیں لیکن الزام عدالت پر لگا دیا گیا، عدالتوں میں بھی انسان بیٹھے ہیں ، کوئی مشینیں نہیں لگی ہوئیں۔