اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 29, 2024 | 11:19:AM
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ ،دیر ، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر ،کوہستان ،سوات، ایبٹ آباد اور شمالی وزیرستان میں  بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کے مضبوط سسٹم کی انٹری تعلیمی اداروں میں3 روزہ تعطیل کا اعلان

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 215کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔