جاپان میں کنواری لڑکیوں کے لئے حکومت کی انوکھی پیش کش

ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار ڈالر بھی ملیں گے

Aug 29, 2024 | 11:25:AM
جاپان میں کنواری لڑکیوں کے لئے حکومت کی انوکھی پیش کش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹوکیو (ویب ڈیسک)جاپانی حکومت  نےغیر شادی شدہ لڑکیوں کے لیے انوکھی پیشکش متعارف کرا دی۔

 جاپانی میڈیا کے مطابق کنواری خواتین کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت خواتین کو ٹوکیو شہر سے دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دے گی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی  کم ہوتی ہوئی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق  اس اقدام سے جاپان کی حکومت کو امید ہے نوجوان لڑکیوں کاتعلیم یا ملازمت کے لیے ٹوکیو میں رہائش  اختیارکرنے کا رجحان کم ہوگا جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں بھی کنوارے مردوں کو شادی کے لیے دلہنیں مل سکیں گی۔

 اس پیشکش کو قبول کرنے والی لڑکیوں کے گاؤں جانے کے لیے سفری اخراجات حکومت خود اٹھائے گی، ساتھ ہی ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والی خواتین کو 7 ہزار امریکی ڈالر تک  بھی فراہم کئے جائیں گے۔