جو اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، مریم نفیس

اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائے،پوڈکاسٹ میں گفتگو

Aug 29, 2024 | 12:04:PM
جو اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، مریم نفیس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہےکہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور وہ  مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ لڑکے ہمارے معاشرے میں  نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا،معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا دے دیا ۔


 مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائےجبکہ بیٹا مغرب کے وقت ہی گھر سے نکلتا ہے اور دن چار بجے سو کے اٹھتا ہے۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی لڑکیوں کو گھر سے 8 یا 9 بجے باہر نکالیں،میں کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب تک گھر بلائیں۔