پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ تجویز  سامنے آ گئی

Aug 29, 2024 | 12:32:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ تجویز  سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آمنہ خان)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز ،امریکی خام تیل دو ہفتے میں 3.60 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل تک گرگیا،برینٹ آئل دو ہفتے میں 2.34 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں2 روپے 97 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 260.96 روپے سے کم ہوکر 257.99 روپے کا ہوجائے گا،ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 266.07 روپے سے کم ہوکر 263.76 روپے کا ہوجائے گا،ایک لیٹر مٹی کا تیل 1 روپے 39 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 96 پیسے کمی کرنے کی تجویز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا۔۔۔؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

ردوبدل کی تجویز کی منظوری کے بعد یکم ستمبر 2024 نئی قیمت پر اطلاق ہوگا۔