ہمایوں سعیدکوآدھی عمر کی لڑکی کےساتھ ہیرو پیش کیا جارہا ہے،عتیقہ اوڈھو

وہ پہلے میرے ساتھ ہیرو آتے تھے،یمنیٰ زیدی اوران کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے

Aug 29, 2024 | 12:33:PM
 ہمایوں سعیدکوآدھی عمر کی لڑکی کےساتھ ہیرو پیش کیا جارہا ہے،عتیقہ اوڈھو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئراداکارفردوس جمال کے بعد سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوکی بھی اداکارہمایوں سعیدکے حوالے سے کی گئی گفتگو سب کی توجہ کامرکز بن گئی۔

عتیقہ اوڈھونے حال ہی میں ایک پروگرام میں  ڈرامہ سیریل "جینٹلمین" میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنیٰ زیدی عرف زرناب کے کرداروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود انہیں بطور ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا۔

عتیقہ اوڈھونے اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید میرے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ کیے جاتے تھے  لیکن اب انہیں آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔

سینئراداکارہ  نے ہمایوں سعید کی مردانہ وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ بلا شبہ ہمایوں سعید آج بھی ہینڈسم ہیں،انہوں نے خود کو مینٹین کیا ہوا ہے  اسے لیے وہ اس کردار کو بخوبی ادا کرتے سکتے ہیں لیکن ان کی عمر زیادہ ہے۔

ڈرامہ سیریل "جینٹلمین "کی کہانی بیوروکریسی، کرپشن اورغنڈہ گردی کے گردگھومتی ہے ، کہانی کے مطابق ہر شخص خود کو جینٹلمین سمجھتا ہے اور ملک کو لوٹ کر کھانے اور دو نمبر کام کرکے  اپنی عزت اور شان کو اونچا سمجھتا ہے،"جینٹلمین" کی کہانی اپنی نوعیت کے حساب سے بہترین کہانیوں میں سے ایک تصور کی جارہی ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی  پسندکیاجارہاہے ۔