امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مرکزی ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملزم نے مبینہ طور پر جیل سے خاتون دوست کو فون کیا اور ایک پولیس افسرکے قتل کی منصوبہ بندی کے بارے  میں ذکر کیا

Aug 29, 2024 | 12:59:PM
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مرکزی ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں  مبینہ ملزم احسن شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن شاہ نے مبینہ طور پر جیل سے ایک خاتون دوست کو فون کیا اور ایک پولیس افسرکے قتل کی منصوبہ بندی کے بارے  میں خاتون سے ذکر کیا۔

 مبینہ آڈیو کے مطابق ملزم احسن شاہ نے کہاکہ میں نے ایک ماہ کے اندر اندر بیرون ملک چلے جانا ہے  اورجانے سے قبل گرفتار کرنے والے شخص کا کام کرکے جانا ہے ۔

 مبینہ آڈیو میں خاتون سوال کرتی ہے کہ کون ہے جس نے گرفتار کیا ؟

اس پر ملزم احسن شاہ کہتاہے کہ تمہارے والد کا دوست ہے بادامی باغ والا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، حافظ نعیم
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن شاہ نے پولیس آفیسر کے قتل کے لیے شوٹر کا بندوبست  بھی جیل میں کرلیاتھا۔ 

واضح رہے کہ بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ  چند روز قبل ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیاتھا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ مبینہ پولیس مقابلہ ہوگیا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی اے کی زیرحراست ملزم احسن شاہ فائرنگ سے زخمی ہو گیا ،احسن شاہ کو ہسپتال لیجایا گیاتاہم وہ دم توڑ گیا۔