ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، ڈلیوری آپریشن کے دوران پیٹ میں تولیہ رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین یوسف)جہانیاں کےنجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، ڈلیوری آپریشن کے دوران پیٹ میں تولیہ رہ گیا.
متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا جہاں سے اسے نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر عباس نے بتایا کہ 26 روز قبل عطا ٹاؤن میں واقع نجی کلینک سے ڈلیوری آپریشن کروایا تھا،متاثرہ مریضہ کا نام ثٌومیہ نعیم بتایا جاتا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ہسپتال انتظامیہ غلطی مانے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی علاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کے ڈرامے کا ڈراپ سین
ورثا کے مطابق متاثرہ خاتون کے ہاں 20 سال بعد اولاد ہوئی ہے، بچہ کی حالت ٹھیک ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔