صدر زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

Aug 29, 2024 | 15:42:PM
صدر زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا
کیپشن: صدر زرداری اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا ۔

ایوان صدر میں  ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا ، صدر مملکت نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا ۔  

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا ، ارشد ندیم نے پاکستان کی 77سالہ تاریخ میں انفرادی حیثیت میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے پہلے ایتھلیٹ  ہونے کا اعزازبھی اپنے نام کیا۔

یہی نہیں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ بھی رقم کی ۔ 

خیال رہے کہ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔