شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ شادی ،اداکارہ لائبہ خان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے پہلے سے شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ دنوں لائبہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاتھا کہ میرے کیریئر کے آغازمیں سوشل میڈیا پر میری شادی کی جھوٹی خبر پھیل گئی تھی جس کی وجہ سے میرے والد بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے،خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اُنہوں نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مذکورہ شخص پہلے سے شادی شدہ ہے اور میں پیسوں کی خاطر اُس کی دوسری یا تیسری بیوی بنی ہوں۔
لائبہ خان نے مزیدکہا کہ صرف یہی نہیں، خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ میں نے شادی شدہ عرب شہری سے چُھپ کر شادی کی ہے،اس جھوٹی خبر کے پھیلنے کے بعدوالد کے دوستوں نے اُنہیں میسجز کیے اور میری شادی سے متعلق سوالات کیے جس سے میرے والد بہت پریشان ہوگئے تھے، پھر میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، پاکستان کی کئی اداکاراؤں سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
لائبہ خان نے کہاکہ والد کی پریشانی دور کرنے کے لیے میں نے اُنہیں یوٹیوب سے چند اداکاراؤں کی شادیوں کی جھوٹی خبریں بھی دکھائیں اوروالد کو سمجھایا کہ آپ میری شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں،شوبز انڈسٹری میں ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔