کراچی اور لاڑکانہ میں 2 لاکھ سولر سسٹمز فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Aug 29, 2024 | 16:21:PM
کراچی اور لاڑکانہ میں 2 لاکھ سولر سسٹمز فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج ہم کراچی اور لاڑکانہ میں 2 لاکھ سولر سسٹمز فراہم کر رہے ہیں۔

کراچی میں سولر سسٹمز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آج تاریخی دن ہے، سندھ حکومت آج دو لاکھ سولر پینل تقسیم کررہی ہے، سولر سسٹم غریب گھرانوں کو دیئے جا رہے ہیں،مراد علی شاہ نے بتایا کہ سولر سسٹم میں 80 تا 100 واٹ کی سولر پلیٹس شامل ہیں، ہم سولر سسٹم میں 18 اے ایچ کی لیتھیئم بیٹری، ایک پنکھا، 3 بلب اور موبائل چارجر بھی دیں گے، سولر سسٹم کی قیمت 50 ہزار کے قریب ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ آج کل ہر کوئی بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہے، آئین صوبوں کو اپنی ڈسٹری بیوشن کی اجازت دیتا ہے، ہم وفاقی حکومت کو کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کچھ کرے، ہمارے پاس پالیسی موجود ہے، وفاق صرف ہمارا منشور پڑھ لے،انہوں نے بتایا کہ پن بجلی اور شمسی توانائی کا استعمال بھی ہمارے منشور میں شامل ہے، تھرکے کوئلے سے 5 یا ساڑھے 5 روپے فی یونٹ بجلی بنے گی۔