بلاک بسٹر فلم "شعلے" 50 سال بعد دوبارہ ریلیزکرنے کااعلان

امیتابھ بچن،دھرمیندر،جیا بچن،ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار کیے تھے

Aug 29, 2024 | 16:28:PM
بلاک بسٹر فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم "شعلے" کو 50 سال بعد دوبارہ سینما گھر میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر اور سلیم خان کی مشترکہ تحریر کردہ فلم "شعلے" کی ریلیز کو 49 سال مکمل ہوگئے ہیں مگر آج بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہے۔

 اب فلم"شعلے" کا 50 سالہ جشن منانے اور مداحوں کو خوش کرنے کے لیے فلم سازوں نے ایک بار پھر سینما گھروں میں اس فلم کی خصوصی اسکریننگ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 31 اگست کو ممبئی کے ریگل سنیما میں شام 5 بج کر 30 منٹ پر ریلیز ہوگی، فلم کو50 سال پرانے ونٹیج سینماسکوپ پرنٹ کے ذریعے دکھایا جائے گا۔

"شعلے" کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر فلم کے ہدایت کار رمیش سپی بھی سلیم جاوید کے ساتھ  سینما گھر میں موجود ہوں گے۔

15اگست1975 ءکو ریلیز ہونے والی فلم "شعلے" میں امیتابھ بچن،دھرمیندر،جیا بچن،ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جس میں گبر سنگھ کا مشہور کردار مرحوم اداکار امجد خان نے ادا کیا تھا جس کی وجہ سے اُنہیں دُنیا بھر میں خوب شہرت ملی تھی۔