(روزینہ علی)فیفا گول پروجیکٹ پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا،ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے پی ایف ایف کی 30 سالہ لیز قبل از وقت منسوخ کر دی اور گراؤنڈ خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے ساف انڈر17چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی انڈر 17 ٹیم کا تربیتی کیمپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسی گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔این سی چیئرمین ہارون ملک کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے اس فیصلے سے کھیل اور کھلاڑی دونوں متاثر ہوں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے درخواست ہے کہ وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔
این سی ممبر شاہد کھوکھر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی فٹبال سرگرمیوں کیلئے انتہائی غیر سنجیدہ فیصلہ ہے،فیفا کی کروڑوں کی سرمایہ کاری ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:31 اگست کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری