انٹربینک میں ڈالر کا روپے پر کاری وار،اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کو پچھاڑ دیا

Aug 29, 2024 | 17:27:PM
انٹربینک میں ڈالر کا روپے پر کاری وار،اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کو پچھاڑ دیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پاؤنڈ کو پچھاڑ دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.45 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا،ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا  جبکہ یوور 67 پیسے کمی سے 310.67  روپے  اوربرطانوی پاؤنڈ  61 پیسے کمی سے 368.98 روپے پر آگیا،اسی طرح اماراتی درہم  76.22 روپے ،سعودی ریال 74.42 روپے پر ہی برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا گول پروجیکٹ پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا