بجلی 3 روپے 9پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

Aug 29, 2024 | 17:36:PM
بجلی 3 روپے 9پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے کراچی کی عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایف سی اے کی مد میں کے الیکٹرک کی بجلی3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی ہے ،

نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ گیا جائے جس سے صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ کا بوجھ آئے گا۔

بجلی مہنگی کی درخواست پر کراچی کی تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔کورنگی ایسوسی ایشن کے نمائندے نے کہا کہ بجلی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ لوگ اس کو چھوڑ رہے ہیں، صنعتوں کے 35 ہزار صارفین صرف کے ای کی مہنگی گیس کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں، کراچی کے اڑھائی کروڑ بجلی صارفین کا قصور بتایا جائے، اتھارٹی درخواست کو مسترد کرے۔

کراچی کے صارفین نے سرکاری ڈسکوز اور کے ای کے لیے ایف سی اے میں فرق کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈسکوز کے لیے ایف سی اے منفی آ رہا ہے، کراچی کے بجلی صارفین کے ساتھ کیوں زیادتی کی جارہی ہے، نیپرا اتھارٹی کے ای صارفین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے گزشتہ سال کے ایف سی اے اب آ رہے ہیں، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کو جولائی کے ایف سی اے آ رہے ہیں، کے الیکٹرک اگر زیادتی کر رہی ہے تو نیپرا اس کا نوٹس لے۔