خیبر پختونخوا میں نئی آسامیوں کی منظوری

Aug 29, 2024 | 18:28:PM

(عامر شہزاد)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نئی آسامیوں کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ، پولیس کی استعداد بڑھانے کے لئے ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لئے 791 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ دہشتگردی کے کیسوں کی موثر پیروی کے لئے خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی میں 16پراسیکیوٹر  تعینات کرنے کی بھی منطوری دی گئی جبکہ پولیس کے لئے 10 مزید بکتر بند گاڑیاں بھی منظور کی گئی ہیں ۔

کابینہ اجلاس میں کے پی کے حکومت نے صوبہ بھر میں رحمت العالمین کانفرنسوں کے سرکاری سطح پر انعقاد کی منظوری دیدی، یہ کانفرنسز صوبائی،  ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منعقد کئے جائیں گے،ان کانفرنسز میں نعت خوانی اور قرآت کے مقابلوں کے علاوہ سیرت النبی پر خصوصی نشستیں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

 سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قانون کے مسودے کی بھی کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی ،قانون میں سمند پار پاکستانیوں اور ان کے خاندان والوں کے مسائل کے حل کا طریقہ کار شامل ہے،قانون میں سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کے ازالے کا مربوط نظام شامل کیا جائیگا،وزیر اعلی سمندر پار پاکستانیوں کے کمیشن کے سربراہ ہونگے۔

مزیدخبریں