(عثمان خادم) پاکستان تحریکِ انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں کی ذمہ داری انصاف یوتھ ونگ لاہور کو دے دی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لاہور تنظیم میں اختلافات کی وجہ سے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں کی ذمہ داری انصاف یوتھ ونگ کو دی گئی، بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انصاف یوتھ ونگ لاہور کو تیاریاں کرنے اور صدر انصاف یوتھ ونگ لاہور عمار بشیر گجر کو ٹیم متحرک کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے گھبرانا نہیں، علیمہ خان کا سیاست میں آنے سے متعلق اہم اعلان
بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے لاہور کی جامعات اور کالجز کے طلباء کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت جاری کی، لاہور سے جانے والے قافلوں کو انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران لیڈ کریں گے۔