وفاقی اردو یونیورسٹی میں کل ہو نے والے ایڈمیشن ٹیسٹ مؤخر ، نئی تاریخ کا اعلان

Aug 29, 2024 | 18:43:PM

(24 نیوز ) کراچی میں تیز موسلادھار بارش کے باعث وفاقی اردو یونیورسٹی میں کل ہو نے والے ایڈمیشن ٹیسٹ مؤخر کردیئےگئے ہیں ۔

ڈائریکٹر ایڈ میشن ڈاکٹر محمد  راشد تنویر کا کہنا ہے کہ  ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے ایڈمیشن ٹیسٹ موخر کردیئے گئے ہیں ،ٹیسٹ اب  6 ستمبر، بروز جمعہ  دوپہر 3 بجے ہونگے،طلبہ دوپہر 2 بجے ٹیسٹنگ سینٹر پر رپورٹ کریں گے۔

مزیدخبریں