چودھری پرویز الٰہی کی پی سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر اعتراض عائد

Aug 29, 2024 | 18:53:PM
چودھری پرویز الٰہی کی پی سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر اعتراض عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )چودھری پرویز الٰہی ،راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستیں  کل سماعت کے لئے مقرر  کر رکھی ہیں جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض  عائد کر دیا ہے ، اب جسٹس شمس محمود ، درخواستوں پر بطور اعتراض کیس سماعت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ پرویز الٰہی و دیگر کی جانب سے درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی فیملی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ جانا چاہتے ہیں ، لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا ،سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی  اور ان کی فیملی کا نام پی سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد سیاسی کیسوں کی بناء پر نام پی سی ایل میں ڈلوایا ،عدالت درخواست گزاروں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ۔