عمر سلطان بازیابی کیس؛ایس پی اور ایس ایچ او شالیمارکل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ایس پی اور ایس ایچ او شالیمار کو کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے سابق سکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے لاپتہ عمر سلطان کے والد سلطان جاوید کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس نے 26 اگست کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا،عمر سلطان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پیٹرول پمپ کے قریب گرفتار کیا گیا،تھانے میں عمر سلطان کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمر سلطان کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے،عمر سلطان کیخلاف مقدمات،نظر بندی احکامات کے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عمر سلطان کی گرفتاری و اغوا کو غیر قانونی قرار دیا جائے،عمر سلطان کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف غیر جانبدار انکوائری کا حکم دیا جائے، اغوا کاروں کا تعین کرکے ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے ایس پی اور ایس ایچ او کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:بیروز گار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دیدی