وفاقی حکومت نے تمام سول ملازمین کو خوشخبری سنا دی

Aug 29, 2024 | 19:44:PM
وفاقی حکومت نے تمام سول ملازمین کو خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے تمام  سول ملازمین اور دفاع کی مد سے تنخواہ وصول کرنے والے تمام سویلینز کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین اور دفاع میں تںخواہ وصول کرنےو الے سویلنز کی کم از کم تنخواہ کو  32 ہزار روپے ما ہانہ سے بڑھا کر37ہزار رو پے کرنے کی منظوری دیدی، اس کا اطلاق سول پوسٹس پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائیز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائیر کیے جانے والے (Contingent) سٹاف پر بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان، قومی ایتھلیٹ کی خوشی دوبالا ہو گئی

مزید براں جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 37 ہز ار روپے سے کم ہے انہیں سپیشل الا ؤ نس دے کر یہ فرق پورا کیا جا ئے گا۔