پی ٹی آئی کے ایم این اے کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے آرڈر کیخلاف درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)تحریک انصاف کے ایم این اے کی الیکشن کمیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے آرڈر کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
جسٹس چودھری محمد اقبال نے ایم این اے احسان اللہ ورک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا، این اے 79 گوجرانولہ سے ایم این اے احسان اللہ ورک نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا،پی ٹی آئی کے ایم این اے کی الیکشن کمیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے آرڈرکے خلاف درخواست خارج کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان، قومی ایتھلیٹ کی خوشی دوبالا ہو گئی